Search
Close this search box.

محکمہ موسمیات کی کراچی میں عید کے دوسرے دن بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں عید میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ عید کے دوسرے دن شہرقائد میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں گزشتہ رات بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل صبح اور رات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ عید کے دوسرے دن شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ملک بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشیں شروع ہوجائیں گی۔ اس مون سون میں سندھ اور بلوچستان میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 10 فیصد سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات گئے بھی کہیں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ پی اے ایف بیس مسرور، جناح ٹرمینل، صدر، کلفٹن، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا، طارق روڈ، بہادرآباد، نیو ٹاؤن، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور ناظم آباد میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس مسرور پر 3 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ جناح ٹرمینل پر 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کے دیگر آبزرویٹریز پر بارش ملی میٹر کے مقررہ پیمانے سے کم رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 73 فی صد ہے جبکہ اِس وقت 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں