محکمہ موسمیات کی اگلے ہفتے کراچی میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی ۔ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ 28 سے 31 مئی تک وقفے وقفے تک جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی اور کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 28 سے 31 مئی تک وقفے وقفے تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے مغربی ہوائیں 28 مئی سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث 28 مئی سے 30 مئی کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر ، دادو، کراچی ، حیدرآباد، جیکب آباد لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ، میرپور خاص اور خیرپور میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے 31 مئی کے دوران آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے ۔

اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک ، جہلم، چکوال، گوجرانولہ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران لیہ بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولنگر، ساہیوال، خانیوال اور اوکاڑہ میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts