Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ موسمیات کی آج بھی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا  ہے۔ شہرقائد میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز 2 یا 3 جولائی سے ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز  کے مطابق کراچی میں دوپہر کے وقت موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

شہر میں حبس اور گرمی کے باعث شمال مغرب میں مقامی سطح پربادل بننے کا امکان ہے جس کے باعث شام میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حب ،گڈاپ ٹاؤن، اورنگی اور سرجانی میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا جب کہ ٹھٹھہ سے کراچی کے درمیان ساحلی پٹی پر بھی شام میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آج  گزشتہ روز جیسی موسمی صورتحال کا کوئی امکان نہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز 2 یا 3 جولائی سے ہوسکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ شام شہر قائد میں طوفانی ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی، بارش کے بعد کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ انتظامیہ کی جانب سے نکاس کا کام جاری ہے۔ بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts