محمدعامر کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بھی شرکت مشکوک

پاکستان سپرلیگ سیون میں کراچی کنگز کے اسٹار فاسٹ باؤلر انجری سے چھٹکارا نہ پاسکے۔ محمدعامر کی آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ عامر ملتان سلطانز کے خلاف لیگ کے افتتاحی میچ کا بھی حصہ نہیں تھے جہاں کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

 

کراچی کنگز کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سابق کپتان اور آل راؤنڈر عماد وسیم کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔ تاہم انکی میچ فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون میں شامل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts