محمدعامر برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد اگلے برس کاؤنٹی میں بطور مقامی کھلاڑی کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمدعامر انگلینڈ کی کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں اگلے برس مقامی کھلاڑی کے طور پر نظر آئیں گے۔ محمدعامر برطانوی شہری بننے کے قریب ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمدعامر جلد دہری شہریت کے حامل ہو جائیں گے اور وہ برطانیہ کے شہری کا درجہ حاصل کر لیں گے۔ 

محمدعامر برطانوی شہریت کا درجہ حاصل کرنے کے بعد اگلے سیزن میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں بطور مقامی کھلاڑی کھیلیں گے۔ محمد عامر آئندہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔

محمدعامر انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ میں بھی برطانوی کرکٹر کے طور پر کھیلتے نظر آئیں گے۔ محمد عامر اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس اور گلوسٹر شائر کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لےلی تھی۔ محمدعامر نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اختلافات کے باعث کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts