محمدالیاس کی جگہ عثمان شنواری کراچی کنگز میں شامل

پاکستان سپرلیگ سیون میں مشکلات سے دوچار کراچی کنگز نے لیگ سے باہر ہونے والے محمدالیاس کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرلیا۔ کراچی کنگز نے محمدالیاس کی جگہ فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

 

عثمان شنواری ماضی میں بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پی ایس ایل سیون میں عثمان شنواری کو ابتدائی طور پر کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا۔

 

محمدالیاس انجری کے باعث پی ایس ایل سیون سے باہر ہوچکے ہیں۔ محمدالیاس کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران کندھے میں انجری ہوئی تھی جسکے باعث وہ بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

 

کراچی کنگز کے ایک اور فاسٹ باؤلر محمدعامر بھی سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث لیگ سے باہرہوچکے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ نے فی الحال انکا متبادل نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر جو کلارک بھی مکمل فٹ نہیں ہیں۔

 

پی ایس ایل 7 کراچی کنگز کی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میچز میں کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts