محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے 3 اپریل کو عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کرنے کی رولنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی آئین نہیں توڑا۔ جو مواد انکے سامنے تھا اسکو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ وہ محب وطن پاکستانی ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک سازش کے ثبوت دیکھے ہیں۔ کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی نے بھی توثیق کی۔ اسی لئے قرار داد کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑی قوتیں صرف پاکستان میں ہی نہیں باقی جگہوں پر بھی حکومت بدلنے کا سوچ رہی ہیں، حکومت نے کمیشن بنایا ہے، غیرملکی ایجنڈے کے تحت حکومتیں بدلیں تو ایک محب وطن پاکستانی کیا قدم اٹھائے۔

 

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جنہوں نے مارشل لاء لگایا انہوں نے غلط کیا، ہماری جمہوری حکومت ہے، عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے، عوام کو پتا ہے سازش ہورہی ہے۔

 

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ بیرونی آقاؤں کی غلامی کرتے ہوئے حکومت بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے پاکستان کی خاطر رولنگ دی، ساری زندگی اس پر فخر کروں گا۔

 

قاسم سوری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدالت آرٹیکل 5 اور میری رولنگ کی طرف گئی ہی نہیں، اگر اعلیٰ عدالیہ کے ججز خط دیکھتے تو وہ بھی یہ ہی فیصلہ کرتے۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts