لیاقت آباد میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان پانچویں منزل سے گرکر جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان نیبل کے 5 منزلہ عمارت کی چھت سے گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نبیل کے والد نے پولیس پر انکے بیٹے کو چھت سے دھکا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد سی ون ایریا کے رہائشی نبیل نے پسند کی شادی کی جس پر اسکی اہلیہ آسیہ کے گھر والوں نے مقدمہ درج کروادیا۔ نبیل کے والد کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے خلاف عدالت سے ضمانت لی گئی لیکن کیس کا تفتشی افسر گھر پہنچ گیا۔

 

نبیل کے والد کے مطابق پولیس افسر نے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر ڈکیتی کے مقدمہ میں تھانے میں بند کرنے کی دھمکی دی۔ نبیل کے والد کا  کہنا  تھا کہ  اسی دوران پولیس نے گھر میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی شروع کردی اور نبیل کے ساتھ دست و گریباں ہونے پر اسے دھکا دیا جس پر نبیل پانچویں منزل سے نیچے گرگیا۔

 

 دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری ایس پی نیو کراچی کو سونپ دی۔

 

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts