Search
Close this search box.

لیاقت آباد میں مخدوش عمارت کے ساتھ مذید 2 عمارتیں گرانے پر ایس بی سی اے سے معاوضہ کا مطالبہ

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے کی جانب سے مخدوش عمارت کے ساتھ مذید دو عمارتیں گرانے پر ادارے سے معاوضہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کی جانب سے غلطی سے گرائی گئی عمارتوں پر معاوضہ طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل سہیل حمید ایڈووکیٹ نے بتایا کہ لیاقت آباد میں صرف پلاٹ 5 ڈی پر واقع عمارت کو مخدوش قرار دیا گیا تھا لیکن لیکن ایس بی سی اے کے عملہ نے 5 ڈی کے ساتھ ، 5 بی اور 5 سی پلاٹ پر واقع عمارتیں گرادیں۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ درخواست 2019 میں عمارتیں گرانے سے پہلے ہی دائر کی گئی تھی۔ پھر بھی دو عمارتوں کو کیوں گرایا گیا ۔ ایس بی سی اے کو معاوضہ دینےکا حکم دیا جائے گا۔

کیل سہیل حمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگر مثال نہ بنایا گیا تو ادارے یہ لاپرواہی جاری رکھیں گے۔ عدالت نے فریقین سے 3 ہفتوں میں معاملے پر وضاحت طلب کرلی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں