لیاری میں خاتون کا قتل اور زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لیاری چیل چوک کے قریب گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ گھریلو خاتون سمیرہ ناز کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

 

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق 18 جنوری کو لیاری چیل چوک کے قریب گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ خاتون سمیرہ ناز کو الیکٹریشن نے قتل کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

 

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم فرحان الیکٹریشن خاتون کے گھر اکثر کام کے لئے آتا رہتا تھا۔ 18 جنوری کو بھی ملزم لائٹ ٹھیک کرنے پہنچا تھا۔ سمیرہ ناز کو موقع دیکھ کر گلہ دبا کر قتل کیا اور خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان فرار ہوگیا تھا اسے کلاکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts