وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی سے سرعام زیادتی کرنے کی کوشش کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی سندھ نے ملوث شہری کے گرفتاری کے احکامات دے دئے ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے شرمناک واقعہ کا نوٹس لیا جاچکا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو واقعہ میں ملوث شخص کی فوری گرفتاری اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹنے کی ہدایت کردی ہے۔
CM Sindh already took serious notice on this shameful act. CM directed the IG Sindh and Additional IG Karachi to immediately arrest the culprit and strictly deal with him according to law. https://t.co/wqk46WdprH
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 5, 2023
واضح رہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو برہنہ ہوکر راہ چلتی لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس کی جانب سے بھی نوٹس لیا گیا تھا۔ سماجی حلقوں کی جانب سے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔