لاہور میں موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی آنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر

مون سون بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کیلئے جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ دیگر تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں

ٹرینوں کی روانگی کے شیڈول میں ردوبدل کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس رات 11 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ 

بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے رات 8 بجکر 25 مٹ پر روانہ ہوگی۔ ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کیلئے رات 10 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق صرف لاہور اور فیصل آباد سے کراچی آنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے دیگر تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts