لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر اور پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔ مسلسل بارش سے شہر میں مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بارش کا 30 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

لاہور میں آج صبح موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور 10 گھنٹوں کے دوران شہر میں 291 ملی میٹر بارش ہوئی اور مسلسل بارشوں سے لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

کئی گھنٹوں کی طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کے پول گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

بارش کے باعث لاہور کے مختلف مقامات پر مختلف حادثات بھی رپورٹ ہوئے اور ان حادثات کے نتیجے میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رات بارش کا ایک اور اسپیل بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں لیسکو کے بجلی کے تار ٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts