کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ شہرقائد میں ایک اور نوجوان بے لگام ڈاکوؤں کے ہاتھوں ابدی نیند سوگیا۔ لٹیروں نے صرف واردات دیکھنے پر نوجوان کو قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی چھتیس بی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات ہورہی تھی کہ وہاں موجود عثمان نامی طالبعلم وارادت کی زد میں آگیا۔
عثمان کے دوست نے بتایا کہ گولی چلنے کی آواز آئی تو وہ باہر بھاگا جہاں دروازے پرعثمان پڑاہوا تھا۔ عثمان نے بتایا کہ ڈاکو موبائل فون چھین رہے تھے تو اسکی نظر ان ڈاکوؤں پر پڑی۔
عثمان کے دوست کا کہنا ہے کہ صرف ڈکیتی ہوتےدیکھنا پر عثمان کوگولی ماری گئی۔ جب تک اس کو اسپتال پہنچایا تو دم توڑ چکا تھا، جاں بحق عثمان فرسٹ ایئرکا طالبعلم تھا۔