قیمت دو اور استعمال کرو، مصطفیٰ کمال کا ایم کیوایم (پاکستان) پر بازاری پارٹی ہونے کا الزام

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق میئر مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو سیاسی جوڑ توڑ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم (پاکستان) پر بازاری پارٹی ہونے کا الزام عائد کردیا۔

 

مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم (پاکستان) اور اپوزیشن کے معاملات طے پر کہا کہ صرف حکومت نہیں اپوزیشن کا بھی دھڑن تختہ ہوگیا۔ تمام معاملات کھل کر سب کے سامنے آگئے ہیں۔

 

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس طرح تو منڈیوں میں جانور بھی نہیں بکتے ، جیسے ملک کے منتخب نمائندے بک رہے ہیں۔ سب کی غلاظت باہر آگئی ہے۔

 

ایم کیو ایم پر الزام لگاتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بازاری پارٹی ہے۔ ان کو قیمت دو اور ان کو استعمال کرو۔ حد تو یہ ہے کہ خود وفاقی وزرا اپنی حکومت گرانے کیلئے زرداری اور اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر مذاکرات کر رہے ہیں، یہ کتنا بڑا مذاق ہے۔

 

انہوں نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی اپنے حقوق کیلئے زرداری سے مل رہے ہیں یا اپنی وزارتوں کیلئے ؟ پی ایس پی چیئرمین نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان یہ ہنی مون 2 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts