کراچی میں دل کے عارضہ کا سب سے بڑے اسپتال (این آئی سی وی ڈی) میں ایمرجنسی کے علاوہ مریضوں کا مفت علاج روک دیا گیا ہے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اختیاری انجیو پلاسٹی اور دل کے آپریشن کی اب فیس وصول کی جارہی ہے۔
جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق این آئی سی وی ڈی کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر کا موقف ہے کہ مریضوں کی مفت اختیاری انجیو پلاسٹی کرنا اب ممکن نہیں رہا۔قمررضا کے مطابق اختیاری انجیو پلاسٹی کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس لئے صرف دل کے دورے کی صورت میں مفت انجیو پلاسٹی کی جارہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں دل کے آپریشن کی تعداد بھی محدود کی جارہی ہے۔ امراض قلب کے ملک کے بڑے اسپتالوں میں سے ایک این آئی سی وی ڈی پر واجبات آٹھ سے نو ارب روپے ہوچکے ہیں۔