قانون توڑنے پر میچ کےدوران ہی سزا ملے گی، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تیزرفتاری برقرار رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سلو اوور ریٹ کا نیا قانون متعارف کروادیا ہے جس کے تحت ٹیموں کو اس ہی میچ میں سزا بھگتنی پڑے گی۔ آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق باؤلنگ کروانے والی ٹیم کو اننگز کا آخری اوور مقررہ وقت میں کرانا ہوگا۔ مقررہ وقت تک اوورز مکمل نہ کرنے پر آخری اوور میں ٹیم کو تیس گز کے دائرے سے باہر ایک فیلڈر کم رکھنے کی سزا ہوگی۔ جسکےمطابق ٹیمیں تیس گز کے دائرے سے باہر صرف چار فیلڈر رکھ سکیں گی۔عام طور پر پاوور پلے کے بعد ٹیموں تیس گز کے دائرے سے باہر پانچ فیلڈر رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اننگز کا آخری اوور کرنے کا وقت پچاسی منٹ مقرر کیا ہے۔ جسکا مطلب یہ ہے کہ باؤلنگ کروانے والی ٹیم کو میچ کے آغاز سے اوور ریٹ اسطرح برقرار رکھنا ہوگا کہ بیسواں اوور جب کروایا جائے تو زیادہ سے زیادہ پچاسی منٹ گزرے ہوں۔ تیسرا امپائر میچ کےدوران وقت پر نظر رکھے گا اور میچ کےدوران ہونے والی انجریز سے ضائع ہونے والے وقت کو مقررہ وقت میں شمار نہیں کیا جائےگا۔ اننگز کا آخری اوور شروع ہونے سے پہلے تیسرا امپائر فیلڈ امپائر کو وقت سےمتعلق آگاہ کرے گا جو ٹیم کو سلو اوور ریٹ کا مرتکب پانے یا نہ پانے فیصلہ کرےگا۔

آئی سی سی کے اس نئے قانون کا اطلاق سولہ جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ اس نئے قانون کےلئے گزشتہ سال تجویز دی گئی تھی۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts