فٹبال کے عالمی کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ اسلام آباد لگے گا۔ کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان فٹبال ٹیم کا پریکٹس کیمپ 4 نومبر سے 13 نومبر تک اسلام آباد میں لگے گا۔ پاکستانی اسکواڈل میں گول کیپر سلمان الحق، عثمان علی اور حسن علی شامل ہیں۔
ڈیفنڈرز میں مامون موسیٰ خان، محب اللہ، محمد سہیل، جنید شاہ، علی خان نیازی، راؤ عمر حیات، حسیب خان، عمر جاوید، ایم صدام اور محمد حمزہ منیر شامل ہیں۔
مڈ فیلڈرز عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، زید عمر، عبدالرزاق، ایم زاہد شاہ، علی ظفر اور عمران کیانی ہونگے۔ فارورڈ میں شائق دوست، معین احمد، فرید خان، ولید خان، محمد وحید، نظام الدین، حمزہ احمد، سمنان اور عدیل یونس اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم 16 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف میچ کھیلے جبکہ 21 نومبر کو پاکستانی ٹیم تاجکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔
پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دی تھی