فٹبال ورلڈکپ میں جدید ٹیکنالوجی، چارج ہونے والی گیندوں کا استعمال

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں کئی جید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہیں، جس میں سے ایک حیرت انگیز ٹیکنالوجی چارجنگ گیندیں بھی ہیں۔ 

قطر میں ہونے والے ورلڈکپ میں الریحلہ نامی فٹبال استعمال کی جارہی ہے جو درحقیقت اسمارٹ بال ہے، جس کے اندر ایک سنسر نصب ہے۔

یہ سنسر فی سیکنڈ 500 بار بال ڈیٹا ویڈیو آپریٹر روم کو بھیجتا ہے جس سے آف سائیڈ کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس فٹبال میں 14 گرام کی ری چارج ایبل بیٹری موجود ہے جو وائرلیس چارج ہوتی ہے۔

فٹبال کو سنگل چارج پر 6 گھنٹے تک اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح یہ اولین فٹبال ہے جو پانی پر مبنی سیاہی اور گلیو سے بنی ہے اور اسی لیے اسے ماحول دوست قرار دیا گیا ہے۔ 

انگلش فٹبالرکیرن ٹرپیئر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اسمارٹ فٹبال عام فٹبال سے تھوڑی مختلف اور وزن میں تھوڑی ہلکی ہیں۔

فٹبال ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی چارجنگ گیندوں کی تصاویر چند دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے قطر کو 2010 میں فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی ملی تھی اور فٹبال ورلڈکپ کی تیاریوں پر قطر نے تقریباً 230 بلین ڈالر کا خرچہ کیا۔ قطر فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا پہلا عرب اور سب سے چھوٹا ملک ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts