Search
Close this search box.

فوج سیاست سے دور ہے اور رہے گی، مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجود کا کہنا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ مسلح افواج سیاست سے دور ہیں اور رہیں گی۔

ایک ہفتے کے طویل دورہ امریکا پر موجود پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل 4 اکتوبر کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لاغر ملکی معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر کوئی سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتی ہیں۔ پہلے بھی وعدہ کر چکا ہوں کہ مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا۔

پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی میں عالمی شراکت داروں کی مدد ناگزیر ہوگی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی جانب سے کی گئی مدد پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اہم ہوگی۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں