Search
Close this search box.

فلسطینیوں سے ہمدری اس وقت تک مکمل نہیں جب تک اسرائیل کے ساتھ امریکا کی بھی مذمت نہ کریں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کو کراچی بھر میں جماعت اسلامی کے تحت مظاہرے کئے گئے، جن میں، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف اور فلسطین کے مسلمانوں اور حماس کے مجاہدین سے اظہار یکجہتی کی گئی۔

مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خضرا مسجد صدر کے باہر مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید نے خطاب کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام بھر پور طریقے سے شریک ہے، فلسطین کے لئے فنڈز اکٹھا کیا جارہاہے اور عوام اپنے عطیات الخدمت کو دیں۔ جماعت اسلامی نے گزشتہ دنوں ایک بڑا ملین مارچ کرکے امت مسلمہ کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا۔اس ملین مارچ کے بعد پوری دنیا کی مسلم تحاریک نہیں ہم سے رابطے کئے۔ مسلم تحاریک نے کہا کہ جب آپ اتنے بڑے پیمانے پر ہماری بات کرتے ہے تو ہمارے جزبے جواں ہوجاتے ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اب تو لاشیں رکھنے کی جگہیں بھی ختم ہو گئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوکر یہ کہتا ہے کہ اسرائیل کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بمباری کرے۔فلسطینیوں سے ہمدردی اس وقت تک مکمل نہیں جب تک ہم اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کی مذمّت نہ کریں۔ 2006کے الیکشن میں حماس فلسطین کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت تھی۔ حماس فلسطینیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

جب تمام مسلم ممالک کی افواج بے غیرت ہوجاتی ہے تو ہمیں ایک آواز ملتی ہے وہ آواز حماس کی ہوتی ہے۔ حماس کی آواز فلسطین و مسجد اقصیٰ کیلئے اٹھتی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں