فش ہاربر، لائیو اسٹاک، پولٹری، ماہی گیری میں بہتری لائیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی، وزیراعلی سندھ

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر حفیظ احمد سیال اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نے نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو بریفنگ میں بتایا کہ لائیو اسٹاک ملک کی جی ڈی پی میں 14.36 فیصد شراکت کرتا ہے۔

سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے مطابق سندھ میں50.347  ملین مویشی ہیں، جو ملک کا 23 فیصد ہے، سندھ کی 350 کلومیٹر ساحلی پٹی ہے اور صوبے بھر میں 1210 واٹر باڈیز ہیں، سندھ میں 2 ملین افراد فشریز اور لائیواسٹاک پر گزارا کرتے ہیں۔

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ وہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سے میں مطمئن نہیں ہیں۔ لائیواسٹاک کو 4 ڈائریکٹر جنرلز ہیں لیکن کوئی کام نہیں کر رہا۔

نگراں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جب تک انسپیکشن نہیں ہوگی پولٹری اور جانوروں کے اسپتالوں میں بہتری نہیں آئے گی، جانوروں کے اسپتالوں کو بہتر کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ فش ہاربر، لائیو اسٹاک، پولٹری، ماہی گیری میں بہتری لاکر دیں، اگر بہتری نہیں آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts