غیرملکی سیاحوں کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کرنے پر پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ کے مالک گرفتار

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی نمک منڈی میں کئی سالوں سے قائم مشہور ریسٹورنٹ ’ نثار چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نثار خان کو ایک ویڈیو میں مبینہ طور غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس پر تھانہ شاہ قبول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق نثار خان کو ویڈیوز میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو غیرملکی خواتین کو نازیبا طریقے سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts