غیرملکی سازش کا خط پارلیمنٹ میں لایا جائے، خط سچا ہے تو عمران خان کے ساتھ ہوں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے دھمکی آمیز اور ملکی مفادات کے خلاف غیرملکی سازش کا خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ خط سچا ثابت ہونے پر شہباز شریف نے عمران خان کا ساتھ دینے کا بھی اعلان کردیا۔

 

شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے انکے اختلافات ضرور ہیں لیکن ملکی سازش کے خلاف وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

عمران خان نے اسلام آباد جلسہ میں جس غیرملکی دھمکی اور سازشی خط کا ذکر کیا اسے پارلیمنٹ میں لایا، خط تمام ارکان اسمبلی کو دکھائیں اور غیرملکی سازش کے ثبوت فراہم کریں گے۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ اگر واقعی خط پاکستان کے وقار اور سلامتی کے خلاف ہے تو اعلان کرتے ہیں کہ اس معاملے پر وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

 

مسلم لیگ ن کے صدر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر یہ خط بھی ماضی کے طرح عمران خان کی جانب سے لائے گئے اس خط کی طرح جھوٹا ہے جس میں انکے فرنٹ مین جاوید صادق پر 27 ارب روپے کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ اس بات کو 3 سال گزر گئے لیکن آج تک وہ ثابت نہیں کرسکے۔

 

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد جلسہ میں خط دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ انکی حکومت کے خاتمہ کیلئے بیرونی سطح پر سازش ہورہی ہے انہیں یہ دھمکی آمیز خط بھی بھیجا گیا تھا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts