Search
Close this search box.

غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائر مقبول باقر کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی کا دورہ دیا اور اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف کو نظرثانی شدہ ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن، سی پیک اور نان سی پیک کے نجی منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکی شہریوں کی حفاظت پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی اقدامات پر پیش رفت اور گرین سندھ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ ایل ای اے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے سپیکٹرم کے خلاف نفاذ کی کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے تاریخی اقدامات کے فائدہ مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں