غزہ کے بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، کل کراچی میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یکجہتی فلسطین مظاہرہ ہوگا، نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مرکز ی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم کا کہنا ہے کہ غزہ  کے عوام کو خوفناک صورتحال کا سامنا ہے۔ فلسطین میں ظالم اسرائیل کی ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے بمباری جاری ہے۔

غزہ کے بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، اسپتال ،اسکول ،مہاجر قافلے،ایمبولینس اور صحافی تک کوئی بھی محفوظ نہیں ۔ دنیا میں امن کا سفیر کہلانے والے ممالک اسرائیل کےظلم کی حمایت کررہے ہیں اور امت مسلمہ کے حکمران انجانے خوف کا شکار ہیں اور روایتی بیانات اور مذمتیں کی جارہی ہیں ۔ 

فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کےسوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کی ضرورت ہے۔ کل بروز اتوار شاہراہ قائدین پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یکجہتی  فلسطین مظاہرہ کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمدندیم اعوان ،سندھ کے رہنماامجداسلام امجد بھی موجود تھے ۔

فیصل ندیم نے کہا کہ فلسطین میں جاری قتل عام کو روکا جانا چاہیے۔ پوری دنیا اکٹھی ہو کر ناجائز اور قاتل اسرائیل کے ظلم روکنےمیں کردار ادا کرے۔ حکومت پاکستان  عالم اسلام کو جمع کرکے جراتمندانہ اقدامات کرئے

۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے شروع دن سے اسرائیل کی مذمت میں  اور فلسطین سے یکجہتی کےلیےکراچی سے تحریک شروع کی اور ملک بھر میں مظاہرے کیے۔کل کی یکجہتی فلسطین کانفرنس میں بچے خواتین بزرگ سب شریک ہوں گے۔یکجہتی فلسطین کانفرنس میں تمام سیاسی و جماعتی اور دیگر طبقات کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔

یکجہتی فلسطین کانفرنس میں حماس کے نمائندوں کی خصوصی شرکت و خطاب فرمائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال جانب دارانہ حمایت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پہلے سلیکشن ہو چکی ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جیسا ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts