عیدالفطر میں سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی میں عیدالفطر پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ عید پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد ہوگی۔  ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ لوگ اہلخانہ کے ساتھ ساحل پر آئیں لیکن پانی میں نہ جائیں اور صرف ساحل پر لطف اندوز ہوں۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر سمندر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ اسد رضا نے عوام سے پولیس سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر ون ویلنگ کرنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور انکے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts