عوام پانی کی تلاش کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں، 20 مئی کو واٹربورڈ آفس پر دھرنا دیں گے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پانی کی قلت کے خلاف آوازیں بلند کرنا شروع کردیں، جماعت اسلامی پانی کی قلت کے باعث عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے واٹربورڈ آفس پر دھرنا دینے کا اعلان کرچکی ہے۔

 

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں عوام پانی کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیں،وفاقی وصوبائی حکومت کوئی بھی مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں۔

 

واٹر بورڈ کی بے حسی و نااہلی کے خلاف 20 مئی کو واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس پر دھرنا دیا جائے گا، اتوار 29مئی کو مزار قائد سے”حقوق کراچی کارواں“ نکالا جائے گا۔

 

حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی اس تحریک کا نام ہے جس کی بنیاد زبان اور فرقہ پرستی نہیں کوئی بھی کسی بھی مسلک یا فرقے سے تعلق رکھتا ہو جماعت اسلامی کی تحریک میں شامل ہوسکتا ہے۔

 

جماعت اسلامی میں منارٹی ونگ کا شعبہ بھی موجود ہے جس میں اقلیتی برادری کے افراد جماعت اسلامی سے منسلک ہیں۔قومی انتخابات میں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو جھولی بھر بھر کے ووٹ دیے،کراچی سے پی ٹی آئی کے 14ایم این ایز منتخب ہوئے ہیں اس کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts