عمران خان کو گرفتار کیا تو ساری ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردوں گی، حریم شاہ

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو  تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ردعمل دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حریم شاہ نے دھمکی آمیز لہجے میں لکھا سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی۔

تاہم جب یہ خبر سامنے آئی کہ عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے تو حریم شاہ کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی، جب کہ ٹک ٹاکر کی ٹوئٹس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی ہیں۔

ایک اور ٹوئیٹر پیغام میں حریم شاہ نے لکھا کہ پاکستانیوں کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائدادیں بنانے والا لندن میں مزے کررہا ہے اور فری علاج والے تین کینسر ہسپتال بنانے والا غیرمنصفانہ سزا بھگت رہا۔

حریم شاہ نے ایک واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ایک حکومتی وزیر نے ہاتھ جوڑ کی منتیں کی ہیں کہ ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کرنا ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔ حریم شاہ نے مزید لکھا کہ سب جانتے ہیں عمران خان کو نواز شریف اور اسکی جعلساز بیٹی کی خواہش پر گرفتار کیا گیا۔ 

سلسلہ وار ٹوئیٹس کے ایک اور پیغام میں حریم شاہ نے اپنی روضہ رسول کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پچھلے سال روضہ رسول کے سامنے بیٹھ کر خان صاحب کے لیے گھنٹوں دعا کی۔ روزانہ لاکھوں پاکستانی خان کے لیے خدا کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہیں۔ یہ سب رائیگاں نہیں جائے گا۔ خدا کے یہاں دیر ہے ، اندھیر نہیں۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts