Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عمران خان کو سائفر کیس میں 14 سال یا سزائے موت دلوانے کی کوشش کریں گے، سرکاری وکیل

سائفر کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے والے سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کافی شواہد ہیں۔ کوشش کریں گے کہ عمران خان کو سزائے موت یا 14 سال قید کی سزا ہو۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سائفر کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے بتایا ہے کہ استغاثہ کے پاس وزارت خارجہ کے تین سینئر افسران سہیل محمود، فیصل ترمذی اور اسد مجید کی گواہی کی بنیاد پر کافی شواہد موجود ہیں جن کے تحت عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو زیادہ سے زیادہ سزا دلوائی جا سکتی ہے۔

سرکاری وکیل کے مطابق افسران کی گواہی سے معلوم ہوتا ہے کہ سائفر کیس میں پاک امریکا تعلقات متاثر ہوئے اور پاکستان کے مفاد کے خلاف اقدام ہوا اور اس سے پاکستان کے دشمن ممالک کو فائدہ پہنچا۔ 

سائفر کیس میں عمران خان کے وکیل صفائی سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے کے بعد کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی وجہ سے سائفر کیس کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استغاثہ کیلئے ٹرائل کورٹ میں کیس ثابت کرنا مشکل ہوگا، سائفر کیس کے ذریعے رائی کا پہاڑ بنایا جا رہا ہے۔  

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts