عمران خان کو جیل کی بہتر کلاس دے دی گئی، دیسی گھی سے تیار کردہ مٹن اور چکن کے کھانوں کی سہولیات میسر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اٹک جیل میں بہتر سہولیات فراہم کردی گئیں۔ سابق وزیراعظم کو فرمائش پر دیسی گھی میں دیسی چکن بناکر دیا جاتا ہے۔ اٹارنی جنرل جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو اٹک جیل میں بہتر سہولیات فراہم کردی گئیں۔ اٹارنی جنرل آفس نے جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ آج سپریم کورٹ جمع کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فرمائش پر دیسی گھی میں دیسی چکن بناکر دیا جاتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو دیسی گھی میں تیار مٹن بھی پیش کیا جاتا ہے۔

اٹارنی جنرل کی رپورٹ کے مطابق فرمائش پر کھانے پینے کی اشیاء کی ادائیگی ملزم خود کرتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو جیل میں بہتر کلاس سہولیات میسر ہیں، ملزم کو جیل مینوئل، رولز اور قانون کے مطابق تمام سہولیات دی گئی ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts