عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج، اسپتال کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے شوکت خانم اسپتال کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں واقع شوکت خانم اسپتال کے باہر شک کی بنیاد پر پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے جسے تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے مشکوک شخص کا تعلق لاہور کے علاقے رائیونڈ سے ہے۔ گرفتار شخص سے تفتیش کی جارہی ہے۔ 

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔ اس شخص سے بھی مذید تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ روزفائرنگ سے زخمی ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور واقعے کے دیگر زخمی شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں

Spread the love
جواب دیں
Related Posts