عمران خان سے اظہاریکجہتی، کراچی میں پی ٹی آئی کے کاروانِ وفا کا آغاز

شہرقائد میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے کاروان وفا نکالا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے کاروان وفا کا آغاز مزار قائد سے ہوگیا ہے۔

 

کراچی میں مزار قائد سے تحریک انصاف کے کاروانِ وفا کا آغاز ہوا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ریلی کے آغا کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔

 

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ایک بہت بڑی تاریخ رقم کی ہے، وزیراعظم کا مؤقف ہر پاکستانی کا مؤقف ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عوام کو اب وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

 

پی ٹی آئی رہنما بلال غفار نے کہا کہ لوگوں میں عمران خان نے شعور پیدا کر دیا ہے، انہیں تکلیف ہے ساڑھے4 سال سےملک میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے بتایا کہ کاروانِ وفا لسبیلہ چوک کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ جائے گا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ پہلے دن کا اختتام تین تلوار پر شام 7 بجے ہوگا۔ کارواں کراچی کے مختلف علاقے گرین لائن ، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ، ناظم آباد، فائیو اسٹار، ناگن چورنگی، عائشہ منزل، مکہ چوک، گلشن چورنگی، شاہراہِ فیصل، میٹروپول سے ہوتا ہوا تین تلوار پہنچے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts