متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل بروز پیر کو ہوگا۔
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کا انتخاب پیر کو ہوگا جبکہ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی اتوار کو دوپہر 2 بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 3 بجے تک مکمل کی جائے گی اور نئے وزیر اعظم کا انتخاب مورخہ 11 اپریل بروز پیر ہوگا۔
متحدہ اپوزیشن پہلے کے بیانات کے مطابق شہباز شریف وزرات عظمیٰ کے منصب کیلئے کاغزات نامزدگی جمع کروائیں گے اور شہباز شریف کے ہی اگلا وزیراعظم بننے کا قوی امکان ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔ اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی کارروائی مکمل کی۔