علی وزیر کی سینٹرل جیل کراچی سے اسلام آباد منتقلی، سندھ ہاؤس سب جیل قرار

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے تناظر میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ علی وزیر سندھ ہاؤس میں رہیں گے جسکے لئے سندھ ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

 

محکمہ داخلہ سندھ حکام نے کہا ہے کہ کہ دارالحکومت میں سندھ ہاؤس صوبے کی ملکیت ہے، سندھ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا اختیار صوبے کا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

 

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی سے جیل حکام کے ہمراہ اسلام آباد روانہ کردیا گیا، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کچھ روز سندھ ہائوس اسلام آباد رہیں گے۔علی وزیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

 

علی وزیر کو کراچی میں پی ٹی ایم کی ایک ریلی کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور تضحیک آمیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے اپوزیشن نے قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر بھی جمع کرائے تھے۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts