Search
Close this search box.

عدالت کی ڈی ایچ اے میں سیل دکانوں سے کباڑیوں کو سامان نکالنے کی اجازت

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں انتظامیہ کی جانب سے سیل کی گئی کباڑیوں کی دکانوں سے دکانداروں کو سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کباڑیوں کی دکانیں خالی کرانے کے معاملے پر ڈی ایچ اے کے نوٹس کے خلاف کباڑیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل راجا منصور میر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ نشاط کمرشل، اتحاد کمرشل، کمرشل بخاری میں دکانیں ہیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے درجنوں دکانیں سیل کردی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دکانداروں کو سیل کی گئی دکانوں سے سامان نکالنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر عدالت نے دکانداروں کو سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جس دوکان سے جو سامان نکالا جائے ریکارڈ مرتب کریں۔ سامان نکالنے کے بعد کلفٹن کنٹونمنٹ دوکانیں دوبارہ سیل کردے۔

کباڑیوں کا موقف ہے کہ استعمال شدہ اشیا خرید کر شیر شاہ، کورنگی منتقل کرتے ہیں۔ برسوں سے دوکانوں کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ خالی کروا رہی ہے۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو دوکانیں خالی کروانے سے روکا جائے۔ 

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں