عدالت کا کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزا سنادی۔ عدالت نے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی جانب سے مجرم شکیل کو سزائے موت سنا دی گئی۔ عدالت نے ڈکیتی کے جرم پر مجرم کو 14 سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے۔

پراسکیویشن کے مطابق کراچی کا شہری کملیش کمار پر 2019ء میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شکیل نامی ڈکیت نے فائرنگ کردی تھی اور فائرنگ کے نتیجے میں کملیش کمار زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts