عدالت کا ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ناظم آباد نمبر دو انکوائری آفس کے قریب غیر قانونی تعمیرات فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو منظور شدہ پلان کے بغیر تعیمرات روکنے اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

 

عدالت نے بلڈنگ اپروو پلان کے بغیر تعمیرات میں تمام یوٹیلیٹیز کنکشنز منقطع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ عدالت نے کے الیکٹرک، ایس بی سی اے اور دیگر کو حکم میں کہا کہ اگراب تک کنکشن فراہم نہیں کیے توغیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتوں میں کنکشنز فراہم نہ کیے جائیں۔

 

عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے افسران کے نام بھی طلب کرلیے۔ عدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر سے 45 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے بلڈرزاعظم جوتے والا،  سعید جوتے والا اور ارشد ظفر کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

 

نعیم خان درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ناظم آباد نمبر دو انکوائری آفس کے قریب چار پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ درخواست گزار نےکہا کہ محسن پارک کے پاس ہونے والی تعمیرات میں غیر قانونی طور پر پورشنز بنائے جارہے ہیں۔

 

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اس طرح تو پورا محلہ آپ کا دشمن بن جائے گا۔ کیا پورا محلہ تڑوانا چاہ رہے ہیں۔ نعیم خان نے کہا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آواز اٹھانے پر بلڈرز جان کے دشمن بن چکے ہیں۔ متعدد بار متعلقہ اداروں کو درخواستیں دیں مگر کسی ادارے نے غیر قانونی تعمیرات نہیں روکیں۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے ایک اور کیس نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں پورشنز کی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فوری تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سب رجسٹرار کو لیز دینے سے روک دیا۔

 

درخواست گزار زبیر جاوید نے وکیل وسیم قریشی کے ذریعے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ پلاٹ نمبر 516 پر غیر قانونی پورشںنز تعمیر کیے جارہے ہیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts