عدالت کا لاپتا افراد کے سراغ کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کا فوری سراغ لگانے کیلئے ضلعی اسطح پر ٹاسک فورس کے قیام کے معاملہ کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ٹاسک فورس کی تشکیل سے متعلق ڈرافٹ عدالت میں پیش کردیا۔

 

ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے پیش کئے گئے ڈرافٹ کے مطابق انفورس ڈس اپرینس ٹاسک فورس کے نام سے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل جارہی ہے۔

 

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہاکہ نئی ٹاسک فورس کے قیام سے متعلق ڈرافٹ کا عدالت پہلے خود جائزہ لے گی۔ جائزہ لینے کے بعد ضلعی سطح پر ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دی جائے گی۔

 

منظوری کے بعد ہی حکومت اور پولیس نئی ٹاسک فورس کے مطابق عملدرآمد شروع کرے، ضلعی ٹاسک فورس کا مقصد جلد لاپتا افراد کا سراغ لگانا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts