Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عدالت کا شاہدمسعود اور نجی چینل کو سعیدغنی کو 1 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی کی سیشن کورٹ نے سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اینکرپرسن شاہدمسعود اور نجی ٹی وی چینل کو سعید غنی کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

عدالت نے شاہدمسعود کی جانب سے سعیدغنی پر عائد کردہ الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔ عدالت نے شاہدمسعود کی عدم حاضری پر سعید غنی کے حق میں فیصلہ سنایا۔

 

سعیدغنی کا موقف ہے کہ شاہدمسعود نے انکے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں نشر کیں۔ سوشل میڈیا پر بھی سعیدغنی نے اپنے پیغام میں لکھاکہ وہ ایک طویل اور قانونی جنگ جیت گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ہتک عزت کے دعویٰ پر انکے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts