سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) لندن کے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایم کیوایم کے کارکنان کو ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم لندن کے گرفتار کارکنان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) لندن کے تمام کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا اور 24 گھنٹوں میں عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
واضح رہے چند ہفتوں قبل ایم کیوایم لندن کے کارکنان نے کورنگی میں ریلی نکالی تھی جسکے بعد سیکیورٹی اداروں میں کارروائی کرتے ہوئے ریلی نکالنے والے کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا۔