کراچی کے علاقے لیاری، آگرہ تاج کالونی میں غیر قانونی تعمیرات پر سندھ ہائی کورٹ نے ایکشن نے لیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 7 منزلہ پورشنز کو یوٹیلیٹی کنکشنز دینے سے روک دیا۔ یوٹیلیٹی کنکشنز میں روزہ مرہ ضروریات کے بجلی ، پانی اور گیس کے کنکشن شامل ہیں۔ عدالت نے آگرہ تاج کالونی لیاری میں 96 اسکوائر یارڈ پر 7 منزلہ پورشن بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت پر فیصلہ دیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ) کے ڈائریکٹر جنرل کو 7 روز میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔
درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ آگرہ تاج لیاری میں تو 8،8 منزلہ پورشن بن رہے ہیں،ان غیر قانونی تعمیرات کو فوری ختم کیا جائے۔ 7 منزلہ پورشنز کو بجلی ، پانی اور گیس کے کنکشن فراہم نہ کئے جائیں۔