عدالت نے کراچی میں عمارتوں کا معائنہ کرنے والے انجینیئرز کی فہرست طلب کرلی

سندھ ہائی کورٹ میں سول لائن میں تعمیر شدہ امیر ہاؤس کے معائنہ سے متعلق درخواست سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے شہر بھر کی عمارتوں کا معائنہ کرنے والے انجینیئرز کی فہرست طلب کرلی۔

 

سندھ ہائی کورٹ کے جج نے اہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمارتوں کے معائنہ کے لئے ایس بی سی اے کے پینل یا جن انجینیئرز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں انکی مکمل فہرست پیش کی جائے گی۔

 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ 2020 میں امیر ہاؤس عمارت کے معائنہ کا عدالت نے حکم دیا تھا لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تاحال عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔

 

عدالت کے پوچھے جانے پر ایس بی سی اے کے وکیل نے 2020 کے فیصلہ پر عمل درآمد کے لئے مہلت طلب کرلی۔ جس پر عدالت نے ایس بی سی اے کو 15 دنوں میں فیصلہ پر عمل درآمد کی مہلت دے دی۔

 

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو ڈی جی ایس بی سی اے ذاتی حثیت میں پیش ہوں جسکے بعد سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے جمال صدیقی نے امیرہاؤس عمارت کی انسپیکشن کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts