عام انتخابات 2024 میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں عام انتخابات 2024 میں 12 کروڑ85 لاکھ 85 ہزار760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جن میں سے 53.87 فیصد مرد اور 46.13 فیصد خواتین ہیں۔خواتین اور مرد ووٹرز کے درمیان فرق کم ہوکر 7.74فیصد رہ گیا ہے، یہ اہم پیش رفت ہے، عام انتخابات 2018 میں یہ فرق تقریباً 11 فیصد تھا۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ووٹرز میں سے 53.44 مرد اور 46.56 فیصد خواتین، سندھ کے 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ووٹرز میں سے 54.13 فیصد مرد اور 45.87 خواتین ہیں۔

خیبرپختونخوا کے 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ووٹرز میں سے 54.47 مرد اور 45.53 خواتین، بلوچستان کے 53 لاکھ 71 ہزار 947 ووٹرز میں سے 56.15 فیصد مرد اور 43.85 خواتین اور اسلام آباد کے 10 لاکھ 83 ہزار 29 ووٹرز میں سے 52.48 مرد اور 47.52 خواتین ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts