اگلے ماہ شیڈول عام انتخابات پر ایک بار پھر غیریقینی کی صورتحال پیدا ہونے لگی۔ سینٹ اسمبلی میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے ایک اور قرار داد جمع کرادی گئی۔
سینٹ میں آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے قرار داد جمع کرائی جسکے متن کے مطابق سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عام انتخابات 3 ماہ تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے۔
سینیٹر ہدایت اللہ نے قرار داد میں کہا ہے کہ انتخابنی امیدواروں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش ہے۔ سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کئے جائیں۔