معروف اینکرپرسن اور رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین کے انتقال پر انکی دوسری اہلیہ طوبٰی انور کا بیان بھی سامنے آگیا۔ طوبٰی انور نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر سابق شوہر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس اور رنچ کا اظہار کیا ہے۔
طوبیٰ انور اسٹوری پیغام میں لکھا کہ اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔
طوبٰی انور نے مذید لکھا کہ انکی سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔
واضح رہے اداکارہ طوبٰی انور عامرلیاقت حسین کی دوسری اہلیہ تھیں، طوبٰی نے عامرلیاقت حسین کے ساتھ کئی رمضان ٹرانسمیشن میں ساتھ کام بھی کیا۔
عامرلیاقت حسین نے طوبٰی انور کے ساتھ 2018 میں شادی کی تھی لیکن اسکی تصدیق 2019 میں کی گئی۔ رواں سال فروری میں طوبٰی انور نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہی عامرلیاقت سے علیحدگی سے متعلق آگاہ کیا۔
طوبٰی انور نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ 14 ماہ قبل ہی انکی عامر لیاقت سے علیحدگی ہوگئی تھی، لیکن عامرلیاقت حسین نے طوبٰی انور کے دعوٰی کی تردید کی اور ہمیشہ یہی کہا کہ طوبٰی اب بھی انکے نکاح میں ہیں دونوں کے درمیان خلعہ یا طلاق نہیں ہوئی ہے۔