عامرلیاقت کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے دانیہ شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

مرحوم اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ بی بی نے مرحوم کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں، عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

عامر لیاقت کی بیوہ کا موقف ہے کہ عامر لیاقت کی سابق بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں، عامر لیاقت کے بچے اور سابقہ بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی قابض ہو چکے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سندھ ہائی کورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

دانیہ شاہ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts