عامرلیاقت کی سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی تردید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ ٹوئیٹرپیغام میں عامر لیاقت نے لکھاکہ اس حوالے سے تاحال انہوں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔


عامرلیاقت حسین نے چند روز سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ وہ  اپنی تیسری اہلیہ کو خود شوبز میں متعارف کرائیں گے اور انہیں رمضان شو میں ساتھ لے کر آئیں گے۔تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ رواں برس کسی چینل پر شو کرنے جا رہے ہیں یا نہیں۔


عامرلیاقت حسین نے اب خود ہی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ ہے تاحال انہوں نے کسی ٹی وی چینل پر کوئی رمضان شو یا ٹرانسمیشن کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔انکے دانیہ شاہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے مختلف ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔


عامر لیاقت حسین نے ٹوئیٹرپیغام میں مزید وضاحت کی کہ وہ تیسری بیوی کو کسی بھی رمضان ٹرانسمیشن میں ساتھ لے کر آئیں گے اور وہ ان کے ساتھ سیٹ پر موجود ہوں گی مگر وہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں گی۔ان کی بیوی مکمل طور پر گھریلو خاتون ہیں۔


ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تاحال انہوں نے کوئی رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، کیوں کہ وہ اپریل میں ایک انٹرنیشنل اینیمیٹڈ فلم میں ڈبنگ کے کام میں مصروف ہوجائیں گے۔


واضح رہے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے حال ہی میں سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے ۔ جسکے بعد سے وہ مختلف موضوعات کے حوالے سے خبروں میں موجود ہیں۔
Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts