پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکرپرسن ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی تیسری شادی پر سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں۔ عامرلیاقت کا نام گزشتہ روز سے ہی ٹوئیٹر ٹرینڈ میں سب سے ٹاپ پر ہے۔
متعدد لوگوں نے عامرلیاقت کی شادی کی تیسری شادی کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں میں انکی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشری اقبال اور بیٹی دعاعامر سے بھی انکا موقف جاننے کی کوشش کی۔ جس پر دعاعامر نے بلاآخر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
دعاعامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر دئے گئے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی انکے خاندان کے حوالے سے کی گئی پوسٹ اور تبصروں میں انہیں یاد کریں اور نہ ہی انکا تذکرہ کیا جائے۔
دعاعامر نے لکھا کہ یہ اکاؤنٹ انکے آرٹ ورک کے لئے ہے اگراسکا احترام نہیں کرسکتے تو انہیں ان فالو کردیں۔ دعاعامر نے مزید لکھاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی تبصرہ پر ردعمل نہیں دیں گی اور نہ ڈی ایم ( براہ راست پیغام ) میں کسی کو جواب دیں گی۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوش نظر آرہی ہیں۔ ساتھ میں انہوں نے پیغام لکھا کہ جو دل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ جسکا اعلان بھی انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔