عامرلیاقت حسین کی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ ملک درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم ڈاکٹرعامرلیاقت کی ویڈیو وائرل کے مقدمے میں عامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جسے کل سنایا جائے گا۔

عدالت میں سماعت کے دوران دانیہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ وڈیو کا معاملہ مئی میں ہوا، جون میں عامرلیاقت کا انتقال ہوا اور اس دوران عامر لیاقت اور بچوں نے شکایت نہیں کی اور کہاں ویڈیو بنی کس نے بنائی، کب بنائی کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔

وکیل نے کہا کہ یہ فیملی تنازع تھا، میاں بیوی کے بیچ ناراضگی تھی اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق گیس بھرنے سے موت ہوئی ہے، میرے موکل نے ویڈیو وائرل نہیں کی ہیں۔ عدالت کو دانیہ شاہ کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔

دانیہ ملک کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عامرلیاقت حسین کے بچوں نے انکا پوسٹ مارٹم بھی نہیں ہونے دیا۔ پوسٹ مارٹم ہوجاتا تو تمام حقیقت واضح ہوجاتی۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ریمانڈ نہیں دیا گیا، جس پرعدالت نے کہا کہ خاتون کا ریمانڈ صبح سے شام تک ہوتا ہے، وہ ہم نے دیا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ کی والدہ خاص طور پر ہراساں کررہی ہیں ایف آئی اے کے خلاف بھی ایک درخواست بنتی ہے بنا کسی اطلاع کے گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد دانیہ ملک کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کل سنایا جائے گا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts